Sunday January 19, 2025

محمد رضوان کی انگلش کاؤنٹی میں بولنگ، شاہین آفریدی کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں میڈیم فاسٹ بولنگ کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ محمد رضوان ان دنوں انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سسیکس کی نمائندگی کررہے ہیں، جہاں وہ بحیثیت وکٹ کیپربیٹر کھیل ہی رہے تھے وہیں انہیں بولنگ کی ذمہ داری بھی دی گئی۔ گزشتہ روز محمد رضوان کو ڈرہم کے خلاف میچ میں پہلی بار میڈیم فاسٹ بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا گیا۔

“عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔” اقرار الحسن نے اعلان کردیا

محمد رضوان نے کھیل کے آخری دن 2 اوورز کرائے جن میں انہوں نے 5 رنز دیے۔ دوسری جانب رضوان کو بولنگ کرواتے دیکھ کر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ شاہین نےٹوئٹر پر رضوان کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘ بھائی کیاہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کررہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں’۔ واضح رہے کہ ڈرہم اور سسیکس کے درمیان میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔

عمران خان کی منظوری سے ڈاکٹرمعید پیرزادہ کو19کروڑ 56لاکھ کی ادائیگی

صدر ایوب خان نکاح کے گواہ بنے تھے ۔۔ چند ایسے عام پاکستانی جن کی شادی دنیا کے بڑے شہزادوں اور امیر شخصیات سے ہوئی

FOLLOW US