Sunday January 19, 2025

تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوئے،جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئین اور قانون پر عملدرآمد کروانا اکیلے میری نہیں ہر وفاقی اور صوبائی آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ گواہی دے گی کہ کون اس سسلین مافیا کے سامنے ڈٹ گئے اور کون کون سجدہ ریز ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ جعلی غیرآئینی وزیراعلی ولد وزیراعظم پاکستان نے سب سے بڑے صوبے کو ابا جی کی وراثت سمجھ رکھا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ چھٹی کےر وز کھل گئی، فواد چودھری اور ڈاکٹر شہبازگل کی درخواستیں آج ہی سماعت کیلئے مقرر

گزشتہ روز گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی کو ارسال کردی تھی ، نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے ۔ بتاتے چلیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جو کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے تحت 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔

بادشاہ نے یہ اعلان کروا دیا کہ کل صبح جس شخص نے بھی محل میں جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اس کی ہو جائے گی.

خیال رہے کہ پہلے جب حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا تو اس پر عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں ، وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال انہوں نے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا ، کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے ، گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا ، پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تاڑر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کیخلاف سنجیدگی سے آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے، اگر گورنرحکم نہیں مان رہے تو کسان ، مزدور بھی نہیں مانے گا ، گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے اس لیے سنجیدگی سےآئین کےآرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

روس کیساتھ تعلقات ختم کرو ورنہ۔ امریکا نے بھارت کو بھی سنگین دھمکی دیدی

عمران خان دورِ حکومت کا کونسا بڑا منصوبہ جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے فیصلہ سنا دیا

FOLLOW US