Friday November 22, 2024

روس کیساتھ تعلقات ختم کرو ورنہ۔ امریکا نے بھارت کو بھی سنگین دھمکی دیدی

نیویارک : امریکا نے کہا ہے کہ بھارت پابندیوں کے بغیررضامندی سے روس کے ساتھ تعلقات ترک کردے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کانگریس کی متعدد سماعتوں میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ماسکو سے تیل اور ہتھیار خرید نے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے اسے رضا کارانہ طور پر روس سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔اس کے علاوہ امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے سے روکنے کیلئے بھارت پر مزید دباؤ ڈالا جائے اور اگر بھارت روس سے دفاعی سازو سامان کی خریداری نہیں روکتا

عمران خان دورِ حکومت کا کونسا بڑا منصوبہ جاری رہے گا؟ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے فیصلہ سنا دیا

تو اس پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے امریکی قانون سازوں کو معاملے کا وسیع منظر نامہ دیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں،امریکا کے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جو روس کی رعایتی اجناس کی برآمدات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،امریکا کا ایسے ممالک پر انفرادی پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے۔

عمران خان اور ساتھیوں پر توہین مذہب کا مقدمہ، وزیراعظم شہباز شریف نے کیا ہدایات جاری کر دیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

FOLLOW US