Saturday May 4, 2024

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان لیکن مفتی پوپلزئی نے کیا اعلان کیا؟

پشاور: پاکستان میں اس بار بھی ایک ہی دن عید منانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کل (پیر کو) عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ مسجد قاسم علی میں ہونے والے اجلاس کے بعد اپنے اعلان میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند کی رویت کا اعلان کیا اور کہا کہ کل عید الفطر منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پرچاند کی رویت کی درجن بھر تصدیق شدہ شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مسجد قاسم علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ” شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہذا یکم شوال المکرم اورعیدالفطر کل بروز پیر 2 مئی 2022 کو ہوگی۔ آپ سب کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہو۔” دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق پاکستان میں کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر منگل کو منائی جائے گی۔

بابر اعظم نے غلاف کعبہ تیاری کی سعادت حاصل کر لی

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کے بعد پاکستان میں اس سال تین عیدیں منائی جا رہی ہیں۔ پہلی عید اتوار کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے حیدر خیل میں منائی گئی۔ دوسری عید پیر کو مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ماننے والے منائیں گے جبکہ باقی پاکستانی منگل کو عیدالفطر منائیں گے۔

آصف زرداری ،نواز شریف نے غیر قانونی طور پر کتنی گاڑیا ں توشہ خانہ سے نکلوائیں؟سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کردیا

FOLLOW US