Saturday November 23, 2024

جن شریفوں کو کوئی پوچھتا نہ تھا ہم نے انہیں عزت دیکر اسمبلیوں میں بٹھایا، پرویز الٰہی

لاہور : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے راجہ بشارت ، میاں اسلم اقبال و دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن شریفوں کو کوئی پوچھتا نہ تھا ہم نے انہیں عزت دے کر اسمبلیوں میں بٹھایا ، ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار میں نے آئی جی کو اسمبلی میں بلا کر معافی منگوائی تھی ، آج وہی آئی جی اسمبلی کی توہین کر رہے ہیں ، ان شریفوں کو 6بار اقتدار ملا ، یہ ہر بار پہلے سے بد تر ہو کر سامنے آئے ، اللہ کا شکر ہے کہ شریفوں کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے ۔

کراچی دھماکہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر چین شدید غصے میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

پرویز الہٰی نے کہا کہ سیکرٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو کیوں گرفتار کیا گیا ، نقص امن تو اسمبلی میں ہوا ، وہ میری ذمہ داری ہے ، میری سیکیورٹی ہے ، بتایا جائے کہ اسمبلی کو انہوں نے چلانا ہے یا وفاق نے چلانا ہے ، کہاں گیا وہ جو اٹھارہویں ترمیم کا بہت شور کرتا تھا، کہاں ہے آج اٹھارہویں ترمیم ، کیا ہوا اس کا ؟۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی نے کہا کہ کون کہتا ہے صوبے میں آئینی بحران ہے ، سردار عثمان بزدار آج بھی وزیر اعلیٰ ہیں ۔

وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو ، ہم نے بھی کہا کہ چلو جو ووٹ لے کر اسمبلی میں آتاہے اسے عزت دینی چاہئے ، لیکن دیکھیں کہ آج انہیں ابھی اختیار ملا نہیں تو یہ کیا کر رہے ہیں ، غیر قانونی طور پر وزیر اعلیٰ منتخب ہونے والا چاہتا ہے کہ صوبے کا اختیار اس کو دے دیا جائے ، یہ کسی طور ممکن نہیں ہے ، جن حالات میں الیکشن ہوا وہ سب کے سامنے ہے ۔ راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں ہمارے امیدوار کو تشدد کر کے باہر نکال دیا گیا ، اسمبلی میں پولیس کو کھڑا کر کے الیکشن کرائے گئے ، ہمارے پاس سے جانے والے 26 لوٹوں کو نکال دیں تو ان کے پاس بھی اکثریت نہیں ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ لوٹوں کی موجودگی میں عدم اعتماد لے لیں ، ہم اس معاملے پر کورٹ میں گئے ہیں ، ہم نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو پابند کرے ۔

دباؤمیں لانے کی کوشش ناکام، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا

FOLLOW US