Monday January 20, 2025

کراچی دھماکہ، چینی شہریوں کی ہلاکت پر چین شدید غصے میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

بیجنگ : چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے جامعہ کراچی حملے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین میں آہنی دوستی کو توڑنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں چینی اساتذہ پر ہونے والے حملے کی چین شدید الفاظ میں مذمت اور غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ چین پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل حمایت کرتا ہے کیونکہ دہشت گردی انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔

وزیراعظم کی سرکاری خرچ پرعمرہ ادائیگی کے لیے لاؤ لشکر لے جانے کی کوشش ناکام

چینی ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر حملہ کرنے والوں کا تعاقب کریں گے ، انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ، دہشت گردوں کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان آہنی دوستی کو توڑنا ممکن نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں دراڑ ڈالنے یا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی راہ میں کسی رکاوٹ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

دباؤمیں لانے کی کوشش ناکام، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزار میگا واٹ ہو گیا

FOLLOW US