Monday January 20, 2025

900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے، تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئی

لاہور : فواد چوہدری نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی کوششوں پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا گیا۔ فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، اب جب مریم بی بی نے عدالت میں درخواست دی کہ میں نے عمرہ پر جانا ہے عدالت پاسپورٹ دے،

فواد چوہدری کا حنا ربانی کھر پر طنز، ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا

تب جا کے اس اردو محاورے کے معنی اور وسعت سمجھ آئی۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ 25 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس سید شہباز رضوی نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت سے معذرت کی تھی، عدالت نے درخواست گزار کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

“اسد مجید نے اپنافرض ادا کیا” قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عدالتی حکم پر پاسپورٹ ہائیکورٹ میںسرنڈر کر رکھا ہے مریم نواز عمرے کی ادائیگی کیلئے 27 اپریل کو سعودی عرب جانا چاہتی ہیں پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی نہیں ہو سکتی عدالت سے استدعا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کی اجازت د ی جائے اور عمرے کی ادائیگی کیلئے پاسپورٹ مریم نواز کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا ۔

حکومت کا دباؤ، اسد مجید نے بیان بدلنے سے انکار کردیا، اے آر وائی نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US