Monday January 20, 2025

حکومت کا دباؤ، اسد مجید نے بیان بدلنے سے انکار کردیا، اے آر وائی نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد : نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے حکومتی دباؤ کے باوجود بیان بدلنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسد مجید پر بیان بدلوانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا تاہم انہوں نے اپنا بیان بدلنے سے انکار کردیا۔ اسد مجید کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی گئی ، کیسے کہوں کہ یہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔

تحریک انصاف سپورٹرز پر تنقید ریحام خان کو مہنگی پڑ گئی ، اداکارہ مشی خان نے کھری کھری سنا دیں

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکہ کے دھمکی آمیز مراسلے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امریکہ میں سابق سفیر اسد مجید نے مراسلے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ خفیہ اداروں نے تحقیقات کیں لیکن سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے کہا کہ مداخلت ہوئی ہے لیکن سازش نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان کا کیا ہو گا؟ بانی رکن اکبر ایس بابر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

FOLLOW US