Monday January 20, 2025

“اسد مجید نے اپنافرض ادا کیا” قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ سفیر اسد مجید نے اپنا فرض ادا کیا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سفیر اسد مجید سے سائفر کا پوچھا گیا، سفیر نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ ان کا پوائنٹ کیا تھا۔ حنا ربانی کھر کے مطابق سفیر نے بتایا کہ انہوں نے ڈی مارش کی تجویز دی تھی، سفیر نے کہا کہ سائفر میں جو زبان استعمال کی گئی وہ غیر معمولی تھی، اسد مجید نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔

حکومت کا دباؤ، اسد مجید نے بیان بدلنے سے انکار کردیا، اے آر وائی نیوز کا تہلکہ خیز دعویٰ

تحریک انصاف سپورٹرز پر تنقید ریحام خان کو مہنگی پڑ گئی ، اداکارہ مشی خان نے کھری کھری سنا دیں

FOLLOW US