Monday January 20, 2025

تحریک انصاف سپورٹرز پر تنقید ریحام خان کو مہنگی پڑ گئی ، اداکارہ مشی خان نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے وزیراعظم پاکستان نہ رہنے کے بعد شوبز انڈسٹری سراپا احتجاج ہے تو دوسری جانب ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان عمران خان مخالف بیانات میں کسی طور پیچھے نہیں ۔حال ہی میں ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے عمران خان کو سپورٹ کرنے والی فنکار برادری پر تنقید کی۔ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’جو ممی ڈیڈی اداکار تحریک انصاف کا اقتدار جانے پر احتجاج کر رہے ہیں، کاش کشمیر پر بھی اتنا ہی احتجاج کیا ہوتا تو کیا ہی بات تھی‘۔ریحام خان کی ٹوئٹ پر اداکارہ مشی خان نے انہیں سخت جواب دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو میں مشی خان کا کہنا تھا کہ اگر فنکاروں نے کشمیر کے لیے احتجاج نہیں کیا تو آپ کرلیتی؟

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آیا تو عمران خان کا کیا ہو گا؟ بانی رکن اکبر ایس بابر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آپ کو کس بات کا انتظار تھا۔مشی خان کا کہنا تھا کہ آپ ہر دفعہ ہمیں ڈکٹیشن دیتی رہتی ہیں لیکن جب کشمیر کا مسئلہ اٹھا تو اس وقت آپ کہیں بی بی سی پر رپورٹنگ تو کہیں مغربی طرز زندگی جینے میں بے حد مصروف تھیں۔مشی نے ریحام خان کے دوپٹے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا تو آپ کو کشمیر یاد آگیا لیکن ہمیں کشمیر ہمیشہ یاد ہے اور ہم کشمیر کے لیے آواز بھی اٹھاتے ہیں‘۔ادکارہ نے ویڈیو پیغام میں ریحام خان کو باآور کروایا کہ ’ہمیں پورا حق ہے کہ ہم جسے مرضی چاہیں اسے سپورٹ کریں، آپ جس طرح بغیر اجازت موبائل فون لے کر اسمبلی پہنچ کر الٹی سیدھی ویڈیوز بناتی ہیں وہ بنائیں اورہمیں اپنا کام کرنے دیں ‘۔مشی خان نے اپنی ٹوئٹ میں ریحام خان کیلئے مزید لکھا کہ ہمیں لیکچر دینے کے بجائے پہلے خود کو لیکچر دیں، ہم ہمیشہ عمران خان کو ہی سپورٹ کریں گے۔

“مصلحت کی بھی حدہوتی ہے”، مولانا فضل الرحمان کا فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ

دعا ہے ہمیں بھی عمران خان جیسا لیڈر ملے، غیر ملکی بھی عمران خان کے حق میں نکل آئے

FOLLOW US