Sunday January 19, 2025

حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو، فواد چوہدری نے خبردار کر دیا

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔ یہ بات اہم ہے کہ کہ گزشتہ روز بھی فواد چوہدری کہا تھا کہ ہم مکمل خانہ جنگی کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور عمران خان نے حد درجے بچاؤ کی کوشش کی ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھاکہ اب ناراض ہجوم کو قابو رکھنا عمران خان کے قابو میں نہیں رہے گا اور یوں ہم ملک کو اندرونی خلفشار کا شکار ہوتے دیکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے کراچی جلسے میں کتنے افراد نے شرکت کی؟ وفاقی خفیہ اداروں نے رپورٹس دیدیں

گرمی سے ستائے ہوئے روزہ داروں کیلئے خوشخبری آگئی ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی و سابق شوہر عمران خان سے کوئی لینا دینا نہیں، جمائما کا پارہ ہائی ، بڑا بیان جاری کردیا

FOLLOW US