Saturday November 23, 2024

ہنگامہ آئی کے بعد حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا

لاہور: وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع ہوا،ووٹنگ کے عمل کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز 197 ووٹ لیکر صوبے کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تشدد اور ارکان اسمبلی کو گرفتار کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تعطل آگیا تھا جس کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

‘سن لو! اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو ملک،ملک کو نہیں آپ کو نقصان پہنچے گا، عمران خان حکومت کو خبردار کرتے ہوئے سنگین غلطی کرنے سے بچ گئے

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس کے شروع ہوتے ہی ایوان میں نعرے بازی کی گئی، سیٹی بجائی گئیں اور شور شرابہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے، ایوان میں حکومتی اراکین کی جانب سے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے گئے۔ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے اجلاس شروع کراتے ہوئے کہا کہ ایوان کے دروازے بند کردیئے جائیں۔

فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی گئی

FOLLOW US