لاہور: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 پیسے مہنگی کردی۔ نیپرا کے جاری بیان کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی اورصارفین سے اس کی وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے گی۔نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، کس کا پلڑا بھاری ہے؟ نمبر گیم کی تفصیلات آگئیں
عمران خان پر کیا پابندی لگ سکتی ہے؟ حامد میر نے خبردار کر دیا