Monday January 20, 2025

“عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے؟” فواد چوہدری نے گھڑی فروخت کیے جانے کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد : عمران خان کی طرف سے بطور وزیراعظم دوست ملک سے تحفے میں ملنے والی گھڑی بیچے جانے کی افواہیں ایک عرصہ چلتی رہیں اور اب وزیراعظم شہبازشریف نے انکشاف کیا کہ چیزیں دبئی میں جا کر بیچی گئی ہیں، شہبازشریف کے موقف پر تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ عمران خان پر کیسے الزامات لگائے جائیں، گھڑی 5 کروڑ کی ہو یا 10کروڑ کی، اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض نہیں بنتا۔

عمران خان پر کیا پابندی لگ سکتی ہے؟ حامد میر نے خبردار کر دیا

جیونیوز کے مطابق اپنے ردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ اس وقت کے وزیراعظم نے حکومت سے خریدلی، عمران خان نے حکومت سے خریدی گئی گھڑی باہر جا کر بیچ دی تو اس میں کیا جرم ہے؟ سمجھ نہیں آیا کہ شہباز شریف کا الزام ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کبھی گھڑی تو کبھی کوئی کریکٹر لے آتے ہیں، شہباز شریف عمران خان پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہباز شریف سطحی گفتگو سے پرہیز کریں اور ملکی مسائل پر توجہ دیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت میں آئے پہلے دن چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا، گھی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے، حکومت تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے عوام کو دیا گیا ریلیف واپس نہ لیا جائے۔

معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا شہباز شریف کو کہنا چاہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، لگتا ہے حکومت مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے کی کوشش کرے گی، ہمیں نواز شریف کے واپس آنے پر نظر رکھنی ہے، مریم نواز کو پاکستان سے بھگانے نہیں دیں گے، اگر مریم نواز کو پاکستان سے بھگایا گیا تو پوری قوم ائیر پورٹ پہنچے گی۔

پاک فوج کے افسر پر تشدد ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سلمان اور حافظ نعمان کو گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US