Monday January 20, 2025

معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

کراچی: مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ اور سماجی کارکن بلقیس ایدھی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔ ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ترجمان نے بتایا کہ بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اظہار کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔

“عمران خان شیر کی کچھار میں،تھوڑے دنوں بعد بہت کچھ ہو گا”،حامد میرٰ کا دعویٰ

واضح رہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کو بنانے میں بلقیس ایدھی نے اپنے مرحوم خاوند عبدالستار ایدھی کا بھرپور ساتھ دیا۔مرحومہ نے صرف 16 سال کی عمر میں عبدالستار ایدھی کے نرسنگ سکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔انہوں نے اسی ادارے میں دو برس تک خدمات انجام دیں اور اس کے بعد عبدالستار ایدھی سے شادی ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا جب کہ بھارت کی جانب سے 2015 میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا گیا۔

پاک فوج کے افسر پر تشدد ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں خواجہ سلمان اور حافظ نعمان کو گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US