Sunday January 19, 2025

وزیر اعظم کا اپنے بھائی نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

اسلام آباد : وزیر اعظم کا اپنے بھائی نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم، سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق اور سزا یافتہ وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو احکامات موصول ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کا بھی حکم دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف سفارتی پاسپورٹ پر پاکستان واپس آئیں گے۔

جنہوں نے چینی 55 روپے فی کلو کرنے کے دعویٰ کیا تھا ان کے پہلے دن چینی کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی یکدم اضافے پر عثمان بزدار کا طنز

اس سے قبل ہم نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق اطلاعات ہیں کہ قائد ن لیگ نوازشریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے منسوخ کرا دیا تھا، اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے درخواستیں تیار کی گئیں۔ اسی طرح نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے بھی درخواست تیار کی گئی۔ بتایا گیا کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاسپورٹ کے اجرا کے بعد وطن واپسی ہوگی، اسحاق ڈار سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے پاکستان واپس آئیں گے۔

وفاقی ملازمین کے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا گیا

یہاں واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے غرض سے برطانیہ گئے تھے، جہاں ان کے قیام کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا۔ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے علاج کے غرض سے خصوصی طور پر ضمانت پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود نواز شریف کی پاکستان واپسی نہیں ہوئی، اب تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے فوری بعد قائد ن لیگ نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

FOLLOW US