Sunday January 19, 2025

سری لنکا دیوالیہ ہوگیا! حکومتی اعلان کے بعد فوج نے ملک کا کنٹرول سنبھال لیا

کولمبو : شدید معاشی بحران سے دوچار ملک سری لنکا کی حکومت نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا۔سری لنکا میں معاشی بحران اس قدر شدید ہوگیا ہے کہ عوامی غصہ اب سڑکوں پر نظر آرہا ہے، جس کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ عوام سری لنکن صدر کے گھر کے باہر بھی احتجاج کررہے ہیں۔حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوج کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ملک میں بڑھتے ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے پیش نظر حکومت نے فوج کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے اختیارات بھی دے دئیے ہیں۔

وزیراعظم نے5 روز میں اسلام آباد میٹرو بس ائیرپورٹ تک چلانےکا حکم دیدیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں سے نادہندہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران تھا جبکہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا بھی سامنا رہا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور ٹیکس سے متعلق حکومتی اقدامات بدترین معاشی بحران کی وجوہات میں شامل ہیں۔سری لنکا میں چینی کی قیمت 290 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ چاول 500 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔یہیں نہیں پائوڈر دودھ کا 400 گرام والا پیکٹ 790 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی امریکی سازش؟ چین نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کر دیا

“شہباز شریف کو مضبوط دوست کے طور پر دیکھتے ہیں” چین کی ناظم الامور کی وزیر اعظم سے ملاقات، چینی قیادت کا پیغام پہنچایا

FOLLOW US