Sunday January 19, 2025

فارمیشن کمانڈرز کا پاک فوج کیخلاف مختلف حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈے کا نوٹس آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا گیا، پاک فوج کیخلاف مختلف حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈے کا نوٹس ،پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے، پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔

’ہر کوئی سچائی چاہتا ہے لیکن کوئی بھی ایماندار نہیں بننا چاہتا‘ شاہد آفریدی کا خصوصی پیغام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں تمام کورکمانڈرز، سٹاف آفیسرز، فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔کانفرنس میں شرکاء کوپیشہ ورانہ اموراور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی، روائتی اور غیرروائتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔فارمیشن کمانڈرز نے پاکستان کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، عسکری قیادت نے قومی قیادت کی جانب سے کے آئین اور قانون کی سربلندی کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے،

وزیراعظم بنتے ہی شہبازشریف نے سب سے پہلے کن لوگوں کی گرفتاریوں کی ہدایات جاری کر دیں؟ ہلچل مچ گئی

فارمیشنزکمانڈڑز نے پاک فوج کیخلاف مختلف حلقوں کی جانب سے پروپیگنڈے کا نوٹس لیا گیا، فورم نے ادارے اورسوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی مہم کا نوٹس لیا، اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اور ادارے کے درمیان خلیج پیدا کرنا ہے، پاکستان کی قومی سلامتی سب سے بڑھ کر مقدم ہے، پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ پاک فوج ریاستی اداروں کی محافظ ہے اور بغیر کمپرومائز ہمیشہ محافظ رہے گی۔ شرکاء کانفرنس نے کہا کہ آئین وقانون کی سربلندی کیلئے عسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔

نور عالم خان ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، فیصل کنڈی اور ندیم افضل چن نے بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

FOLLOW US