Sunday January 19, 2025

‘ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، عمران خان کا بیان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار جانے کا دکھ نہیں اپنے ہی افراد کے دھوکہ دینے سے دکھ ہوا، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ایوان میں آکر بیٹھیں گے۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم اور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا، اسمبلی سے استعفے دے دیے اب پارلیمنٹ نہیں جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوامی سطح پر نئے انتخاب کا دباؤ ڈالے گی، تحریک انصاف کی مقبولیت سے تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں،

” شکست اقتدار کے کھیل کا حصہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے” شاہد آفریدی کا سابق وزیر اعظم کو پیغام

دوبارہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت لے کر جائیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت میں بلیک میل ہوتے رہے، آئندہ اتحادیوں کو ساتھ ملا کر حکومت نہیں بنائیں گے، بیساکھیوں کے سہارے حکومت ملی، کھل کر کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔عمران خان نے کہا کہ اب پارٹی سے وفاداروں کو ہی ٹکٹ دے کر کامیاب بنائیں گے، دوبارہ اقتدار میں آ کر ہارس ٹریڈنگ کا ہمیشہ کے لیے راستہ بند کروں گا۔

شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے

نومنتخب وزیراعظم کا یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار کرنےکا اعلان

FOLLOW US