کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نام لیے بغیر سابق وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ” جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔”
شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے
اس سے قبل انہوں نے ایک ٹویٹ میں شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی تھی۔ انہوں نے کہا “شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے ۔”
نومنتخب وزیراعظم کا یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار کرنےکا اعلان
پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ؛ رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتی کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔ تاریخ کے صفحات میں بالآخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔
اسی حسن پر میزان لگتا ہے اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔ https://t.co/1VOOpPvYZ0— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 11, 2022