Sunday January 19, 2025

شہباز شریف سے حلف نہ لینا پڑے، صدرِ مملکت پتلی گلی سے نکل گئے

اسلام آباد : صدرِ مملکت عارف علوی علیل ہوگئے، وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ ایوانِ صدر کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں کچھ روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدرِ مملکت مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں اور نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیں گے۔ شہباز شریف سے حلف چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی لیں گے۔

نومنتخب وزیراعظم کا یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار کرنےکا اعلان

شہباز شریف کے حلف سے کچھ گھنٹے پہلے “علیل” ہونے پر صدرِ مملکت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت دراصل شہباز شریف سے حلف لینے کی بجائے پتلی گلی سے نکل گئے ہیں۔

شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا ، پاکستان کے 23ویں وزیراعظم بن گٖئے

FOLLOW US