Sunday January 19, 2025

پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان نے کہا کہ میں ان چوروں کےساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو ، فرنٹ لائن میں عمران خان کیساتھ شاہ محمود، اسد قیصر،اسد عمر اور پرویز خٹک موجود تھے۔ اجلاس کے پی ٹی آئی ممبران نے عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کیساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی کرادی۔

عمران خان کے کہنے پر جان بھی دیں گے: زرتاج گل

اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندراورباہرجارحانہ سیاست پرمشاورت کی گئی ، پارٹی ارکان نے گفتگو میں کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑےہیں اور کھڑے رہیں گے، استعفوں سےمتعلق عمران خان جوفیصلہ کریںگے ، قبول ہوگا۔ ارکان کا کہنا تھا کہ جوبھی وزارت عظمیٰ سے ہٹتا ہے توکرپشن الزامات لگتے ہیں، الحمدللہ عمران خان پر کوئی کرپشن کے الزامات نہیں ہیں۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تقسیم ہوگئے ، پی ٹی آئی کےاکثریتی ارکان کا اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا استعفے دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں جمہوری لڑائی لڑی جائے۔

عمران خان اور سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

فواد چوہدری،حماداظہر،شیخ رشید،علی اعوان مستعفی ہونے کےحق میں جبکہ شاہ محمود قریشی، فیصل جاوید، فخر امام ویگرارکان مستعفی نہ ہونے کے حق میں تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونےکا اختیار عمران خان کو دے دیا اور کہا عمران خان جب حکم کریں گے استعفے جمع کرادیں گے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا میں ان چوروں کے ساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام ارکان نے عمران خان کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ میں ان چوروں کےساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا،عمران خان

ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، روپے نے امریکی کرنسی کو پچھاڑ ڈالا

FOLLOW US