Monday January 20, 2025

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں سے بڑی خوشخبری ، اتنے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ کہ کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں

کراچی : ملکی سیاست میں بدلتی ہوئی صورتحال کے گہرے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ آج دن چڑھنے پر سٹاک مارکیٹ کھلی تو کاروباری میں ہوشربا تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 44 ہزار 444 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو ا اور ہوتا ہی چلا گیا ، انڈیکس اب تک 1416 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 860 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے ۔

عمران حکومت کی چار اہم شخصیات کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی حیران کن کمی ہوئی ہے ، ڈالر کاروبار کے آغاز سے اب تک ایک روپیہ 43 پیسے سستا ہونے کے بعد 183.25 روپے پر آ گیاہے جبکہ گزشتہ دو دنوں کے دوران ڈالر 4 روپے 93 پیسے کم ہواہے ۔

شہباز شریف کے مقابلے میں پی ٹی آئی نے عمران خان کی جگہ کسے وزیر اعظم کا امیدوار کھڑا کردیا؟ایک اور سرپرائز

FOLLOW US