Sunday January 19, 2025

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفی ہوگئے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہوگئے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں آج صبح ساڑھے 10 بجے سے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے تاہم اب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئیں گے اور اس کے بعد استعفے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ملکی ائیرپورٹس پر ہائی الرٹ، حکومتی شخصیات بغیراجازت بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔ ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

“عمران خان کی بطور سابق وزیر اعظم سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے” پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے خط لکھ دیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے

FOLLOW US