Thursday May 2, 2024

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اتوار کو پر امن احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، امپورٹڈ حکومت کے خلاف باہر نکلوں گا۔
قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو عشا کے بعد احتجاج کی کال دے دی اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کبھی امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، اتوار کو عشا کے بعد آپ سب نے نکلنا ہے اور پرامن احتجاج کرنا ہے،مشرف نے پہلا این آر او دیا اور اب این آر او ٹو ہوگا، میں نے اب عوام میں نکلنا ہے اور جدوجہد کرنی ہے،

” کسی کی جرات تھی کہ بھارت کے خلاف اس طرح کی بات کرے،ہندوستان ایک خود مختار ملک ہے” وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

یہ میچ فکس کرکے عوام میں جائیں گے، پریڈ گراؤنڈ جلسہ میں جتنی عوام آئی کبھی اتنا بڑا جلسہ نہیں ہوا، میں اپنے عوام میں نکلوں گا، ایک دوسرے کو چور کہنے والوں کی پارلیمنٹ کیا بنے گی، انہوں نے اقتدار میں آکر نیب اور کرپشن کیسز کو ختم کرنا ہے، ان کا مقصد عوام کی سیاست نہیں بلکہ صرف اسمبلی میں آنا ہے، انہیں ڈر ہے کہ سارے کیسز سامنے آجائیں گے عمران خان کو ہٹائیں، انہیں سب سے بڑا خوف الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہے، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی پیسہ نہ بھیجیں تو ہمارا دیوالیہ نکل جائے، یہ میچ فکس کر کے میدان میں جانا چاہتے ہیں، امپورٹڈ حکومت لانے کی کوشش ہو رہی ہے، آپ نے اپنے سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کرنی ہے، اس ڈرامے کے خلاف آپ نے احتجاج کرنا ہے، تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی، سپریم کورٹ کے کون سے فیصلے اچھے اور کون سے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں سب جانتے ہیں۔

ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے، باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے ان کے اصل چہرے کیا ہیں، ہم ان چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے،شیخ رشید

“عمران خان بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئے، اب وہ یہ کام کریں گے” سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے پیشگوئی کردی

FOLLOW US