Sunday January 19, 2025

” کسی کی جرات تھی کہ بھارت کے خلاف اس طرح کی بات کرے،ہندوستان ایک خود مختار ملک ہے” وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ یک طرفہ تعلقات کسی سے نہیں چاہیے، ہندوستان کو دیکھ لیں کسی کی جرات تھی کہ ہندستان کے خلاف اس طرح کی بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یورپی یونین کے سفیروں نے یہاں پروٹوکول کے خلاف بیان دیا کہ پاکستان کو روس کے خلاف بیان دینا چاہیے تو کیا ہندوستان میں ایسا بیان دینے کی جرات ہے، کیونکہ ہندوستان ایک خود مختار ملک ہے، ہم ساتھ ہی آزاد ہوئے تھے، قوم نے ہی اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنا ہے۔

ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے، باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے ان کے اصل چہرے کیا ہیں، ہم ان چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے،شیخ رشید

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان بھی ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا، کسی سپر پاور کی جرات نہیں ہے کہ وہ وہاں ایسی کوئی بات کرے، میری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، میں کسی ملک کیخلاف نہیں، بھارت کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، میرے لئے ترجیح میری 22 کروڑ قوم ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی، قبائلیوں کو مروا دیا، ہمیں جنگوں کے اندر پھنسا دیا جاتا ہے، سوویت یونین کی جنگ میں ہم پھنس گئے، اگر ہم امریکا سے ڈالر لئے بغیر اس جنگ میں شریک ہوتے تو بہت اچھا ہوتا، جیسے ہی روسی وہاں سے گئے، 2 سال بعد پاکستان پر پابندیاں لگ گئیں، فیصلہ کر لیں کہ ہماری خارجہ پالیسی جب تک عوام کی بہتری کیلئے نہیں ہو گی پالیسی نہیں بنانی۔

“عمران خان بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئے، اب وہ یہ کام کریں گے” سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے پیشگوئی کردی

عمران خان نے کہا کہ ہمیں کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہئے، انہیں وہ لوگ پسند ہیں جو ان کی ہر بات مانیں گے، انہیں وہی لوگ پسند ہیں جو پہلے سے ہی گرے ہوں، یہ حملہ ہماری خود مختاری پر ہوا ہے، آج اس پر ڈٹ جائیں گے تو دوبارہ ایسا نہیں ہو گا، ورنہ ایسے ہی لوگ اوپر آتے رہیں گے، قوم کو لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ہمیں امریکا کو سمجھانا ہے کہ ہم اس کے خلاف نہیں ہیں۔

امپورٹڈ حکومت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا، عوام میں نکلوں گا: وزیراعظم عمران خان کا اعلان

FOLLOW US