Sunday January 19, 2025

ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے، باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے ان کے اصل چہرے کیا ہیں، ہم ان چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے ، باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں،اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو نہیں جناب، ہم ان چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو نہیں جناب، ہم ان چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے۔

“عمران خان بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئے، اب وہ یہ کام کریں گے” سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان صاحب کو کہہ چکا ہوں، ابھی بھی کہوں گا کہ آخری آپشن ہمارے پاس یہ ہے کہ ہم استعفیٰ دے دیں کیونکہ ان چوروں کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں جو ہماری آزادی اور خود مختاری سلب کرکے اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہیں انشااللہ انہیں شکست ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ گھڑی دو گھڑی کی ہارجیت کا مسئلہ نہیں ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہر کوئی بے نقاب ہوگیا ہے، تمام طاقتیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ بھی 6 نکاتی ایجنڈےمیں شامل

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے انشااللہ اچھے فیصلے آئیں گے، شام کو عمران خان خطاب بھی کریں گے، میں 3 مہینے پہلے کہتا تھا کہ استعفیٰ دے دو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ مسئلے کیا ہیں، جب میں کہتا تھا کہ نئے الیکشن کرا دو اسمبلی توڑ دو، میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب میں کہتا تھا کہ ایمرجنسی لگادو، میں اس وقت بھی ٹھیک تھا جب میں کہتا تھا کہ گورنر راج لگادو۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ہمیں یک زبان ہوکر مستعفی ہوجانا چاہیے اور باہر نکل کر قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں، یہ کرائے کے ٹٹو ہیں، یہ وہ سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھائیں گے، اس کا صرف ایک ہی حل ہے، قوم کو بھی سب سمجھ آچکی ہے۔

“کل عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوگی” سپریم کورٹ کا حکم ہوا میں اڑانے کا منصوبہ بنا لیا گیا

FOLLOW US