Sunday January 19, 2025

عدم اعتماد پر رولنگ کیخلاف عدالت کے فیصلے پر ریحام خان کا جشن

تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر جہاں اپوزیشن نے جشن منایا وہیں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پیچھے نہ رہیں۔ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے کے بعد ریحام خان بھی فیملی اور دوست احباب کے ہمراہ جشن مناتی نظر آئیں ۔ ٹوئٹر پر ریحام خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد خوشی میں ایک شخص سے گلے ملتے اور ڈونٹس کھاتے دیکھا گیا۔

وزیراعظم عمران خان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے

ویڈیو میں ریحام خان اس قدر خوش دکھائی دے رہی ہیں کہ انہیں ڈونٹس کے ساتھ بھنگڑا ڈالتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ریحام خان نے لکھا کہ ’جیت ہمیشہ صحیح کی ہوتی ہے‘۔

عمران خان کا بچنا ناممکن ، عمران خان کے پاس واحد راستہ کونسا ہے؟اعتزاز احسن نے مشورہ دیدیا

بھارت میں ان جیسا کوئی سیاستدان کیوں نہیں؟ بھارتی اداکار بھی وزیر مملکت زرتاج گل کے فین بن گئے

FOLLOW US