Monday January 20, 2025

“میرا بیٹا سیانا لیکن عمران خان سے زیادہ سمجھدار نہیں” فرح خان کے سسر نے اپنی بہو سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

لاہور : خاتون اول کی دوست فرح خان ان دنوں خبروں میں ہیں ، ان کے سسر اوراپوزیشن کے اجلاس میں شریک رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اقبال گجر نے ان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا اور موقف اپنایا کہ فرح کا شوہر میرا بیٹا ضرور ہے لیکن اس نے میرے بیٹے کو باغی کر کے شادی کی تھی، یہ خواتین کا ایک گروہ ہے جو ابھرتے سٹارز کو قابو کرلیتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے گزشتہ روز ہونیوالے اپوزیشن کے اجلاس کے موقع پر ہوٹل میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اقبال نے بتایا کہ فرح خان کو کبھی بہو تسلیم نہیں کیا، انکے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، بیٹے نے مجھ سے باغی ہوکر شادی کی ، بیٹے کی پہلی بیگم بیٹیوں کی طرح اور قریبی رشتہ دار ہے، بچے بھی ہیں، میں ان کا سرپرست ہوں تو انہیں کیسے چھوڑ سکتا ہوں؟

سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس ، ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ

ان سے سوال کیا گیا کہ فرح خان اتنی ذہین ہیں کہ ایک بندے کو بہلا پھسلا کر باپ سے بھی بغاوت کرادی ؟تو ان کا کہنا تھاکہ ” میرا بیٹا سیانا ہےلیکن عمران خان سے سیانا نہیں، عمران خان اس طرح کی خواتین کے چنگل میں کیسے آگیا؟ اسی طرح میرا بیٹا بھی چنگل میں آگیا، یہ ایک خواتین کا گروپ ہے جو رائزنگ سٹارز کو قابو کرلیتا ہے، فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتا”۔

عمران خان تحریک انصاف کے منحرف رہنمائوں کے حلقوں میں کیا کرنے جارہے ہیں؟ منحرف ارکان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

FOLLOW US