Monday January 20, 2025

ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی اب تک کی بہترین ون ڈے ریٹنگ پوائنٹس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔قومی ٹیم کے
کپتان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے بہترین فارم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 276رنز اسکور کیے۔اس بہترین کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک بلے باز نے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 891 ہو گئی ہے۔ان ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ہی بابراعظم نے سابق عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر اور آسٹریلین لیجنڈ مائیکل بیون دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

خاتون اول کی دوست پر لگنے والے الزامات کا معاملہ، فرح خان کے سسر کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہونے کا انکشاف

سچن ٹنڈولکر کی جانب سے کیریئر میں حاصل کیے گئے سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 تھی جبکہ بیون نے 885 پوائنٹس تک رسائی حاصل کی۔ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریٹنگ پوائنٹس کا اعزاز عظیم ویسٹ انڈین بلے باز ویوین رچرڈز کے پاس ہے جنہوں نے 935 پوائنٹس حاصل کیے۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایشین بریڈمین کے نام سے مشہور سابق پاکستانی بلے باز ظہیر عباس ہیں جنہوں نے 931 پوائنٹس حاصل کیے۔اس فہرست میں ساتویں نمبر پر پاکستان کے جاوید میانداد بھی موجود ہیں جنہوں نے 910پوائنٹس حاصل کیے۔امام الحق کی ترقی،آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کے امام الحق کئی درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔مجموعی طور پر سیریز میں 298 رنز کی بدولت امام الحق نے سات درجے ترقی حاصل کی اور اب انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے فاسٹ باؤلرز شاہین شاہ آفریدی بھی شاندار باؤلنگ کی بدولت ٹاپ 10 باؤلرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے آٹھ درجے ترقی کی اور اب وہ باؤلرز کی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر آرٹیکل 5 کو استعمال کرکے بڑی غلطی کر دی گئی، افتخار احمد کا تجزیہ

شجاعت اور پرویز الہیٰ نے ایک ہی بات کی کہ شریفوں کا کبھی اعتبار نہیں کرنا: مونس الٰہی

FOLLOW US