Monday January 20, 2025

سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، پولیس ، ایف سی سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ

اسلام آباد : عدم اعتماد مسترد از خود نوٹس کا فیصلہ آج ہی سنائیں گے، سپریم کورٹ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔سپریم کورٹ نے سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آج ہی سنانے کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیاہے جبکہ پولیس اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ بھی کر دیا گیاہے ۔ اس کے علاوہ ریڈ زون اور شاہراہ دستور پر بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے

عمران خان تحریک انصاف کے منحرف رہنمائوں کے حلقوں میں کیا کرنے جارہے ہیں؟ منحرف ارکان میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات تو واضح نظر آ رہی ہے کہ رولنگ غلط ہے ، عدالت نے حالات اور نتائج کو دیکھ کر فیصلہ کرنا ہے ، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے ، آج ہی فیصلہ سنائیں گے ۔اسمبلی بحال ہو گی تو بھی ملک میں استحکام نہیں ہوگا، ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، اپوزیشن بھی استحکام کا کہتی ہے ، ہمیں قومی مفاد کو بھی دیکھنا ہے ،دیکھنا ہے اسمبلی تحلیل اور ا سپیکر رولنگ میں کتنے ٹائم کا فرق ہے، اسمبلی تحلیل نہ ہوتی تو ممکن تھا کہ اپوزیشن کچھ کر لیتی ، اصل مسئلہ اسمبلی تحلیل ہونے سے پیدا ہوا ہے ، تحریک عدم اعتماد کے دوران اسمبلیاں تحلیل نہیں کیا جا سکتیں۔

ون ڈے میں بہترین ریٹنگ، بابر اعظم نے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا

خاتون اول کی دوست پر لگنے والے الزامات کا معاملہ، فرح خان کے سسر کا مسلم لیگ ن سے تعلق ہونے کا انکشاف

FOLLOW US