Sunday January 19, 2025

خان صاحب! تم نے ہمیں غدار کہا میں تمہیں غدار قرار دوں گا گواہی دیتا ہوں تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی،عامر لیاقت

سلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ خان صاحب! تم نے ہمیں غدار کہا میں تمہیں غدار قرار دوں گا،گواہی دیتا ہوں تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی، تم نے فوج میں بغاوت کی کوشش کی، ایک کورکمانڈر کو سامنے لاکرکہا آرمی چیف کو ہٹا دو؟ ایوان صدر میں بیٹھے ڈینٹسٹ سے کہو الٹے سیدھے احکامات جاری کرنا بند کرے، جعلی خط لکھنے میں اسداور شاہ محمود قریشی ملوث ہے۔

واحد ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ خان صاحب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ہم میں سے کوئی بھی غدار نہیں ہے، آپ نے ارکان اسمبلی کو غدار قرار دیا، میں تو وہاں تھا بھی نہیں، میں دل کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال میں تھا، جب پہنچا تو گیٹ بند ہوچکے تھے، میں تو ووٹ بھی نہیں دیا لیکن تم نے مجھ کو غدار قرار دے دیا ،اب میں تمہیں غدار قرار دوں گا، کل تک تمہارے ساتھ تھا غدار! آج میں ان کے ساتھ ہوں جو غدار نہیں ہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کتنے ارکان شریک ہوئے؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

عامر لیاقت نے کہا کہ تم نے جنرل باجوہ کو ہٹانے کی کوشش کی، میں گواہی دیتا ہوں تم نے مجھے بلا کر بات کی کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں۔بہت بڑی بات کہہ رہا ہوں، اور بھی بہت کچھ جانتا ہوں اگر بتا دیا تو قیامت آجائے گی۔لیکن چپ بیٹھا ہوں ، تمہاری طرح نہیں ہوں جو ٹی وی پر آکر راز کھولتا پھرے،تمہاری طرح نہیں ہوں جلسے میں جعلی خط لہراتا رہے، جعلی خط ہے وہ۔
وہ خط اسد صاحب سے لکھوایا گیا ہے، اس میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہے۔تم چپ ہوجاؤ۔تم نے فوج میں بغاوت کی کوشش کی، تم نے کوشش کی کہ ایک کورکمانڈر کو سامنے لاکر آرمی چیف کو ہٹا دو؟ہٹا کے دکھا تمہارا باپ بھی نہیں ہٹا سکتا۔وہ جو ایوان صدر میں ڈینٹسٹ بیٹھا ہوا ہے ناں؟ اس کو کہو الٹے سیدھے احکامات جاری کرنا چھوڑ دے۔خان سن جس کی سیاست کو برا کہتے رہے، آصف علی زرداری سیاست کی سب سے بڑی بیماری، یہ بیماری نہیں سیاست کی بیداری بن کر سامنے آیا۔

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کل فیصلہ سنا دیں، سپریم کورٹ

FOLLOW US