Tuesday May 21, 2024

واحد ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے آسان ہدف دے دیا

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 163رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔پاکستان نے مقررہ 20اوورز 8وکٹوں کے نقصان پر 162رنز بنائے۔ تفصیل کے مطابق لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلی وکٹ محمد رضوان کی گری جو23سکور بنا کر گرین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے فخر زمان پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کتنے ارکان شریک ہوئے؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

افتخار احمد 13سکور بنا کرایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم 66سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ آصف علی تین سکور بنا کرایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔حسن علی 10سکور بنا کر ایبٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔خوشدل شاہ24سکور بنا کر ایلس کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔شاہین آفریدی بغیر کوئی سکور بنائے پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلس نے چار اور کیمرون گرین نے دو جبکہ ایبٹ اور زیمپا نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کل فیصلہ سنا دیں، سپریم کورٹ

فرح خان کی تصویر وائرل، ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

FOLLOW US