Sunday January 19, 2025

وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کتنے ارکان شریک ہوئے؟ ایسا دعویٰ کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی پریشانی کی حد نہ رہے

لاہور : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صرف 139 ارکان شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے 193 ارکان کے نام درج کروائے گئے تھے۔ گورنر ہاؤس کے گیٹ پر تحریک انصاف کے 183 جب کہ ق لیگ کے 10 ارکان کے نام لکھوائے گئے۔

نگران حکومت کا قیام اس کیس کی وجہ سے رکا ہوا ہے، کوشش ہے کل فیصلہ سنا دیں، سپریم کورٹ

گورنر ہاؤس گیٹ کے ریکارڈ کے مطابق 139 ارکان داخل ہوئے جب کہ 54 ارکان اس اجلاس میں نہیں آئے۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 165 ارکان موجود تھے جب کہ پانچ سے سات ارکان راستے میں تھے۔

فرح خان کی تصویر وائرل، ڈیڑھ کروڑ روپے کا بیگ، سوشل میڈیا پر ہلچل

صحت کارڈ سے بیٹے کا علاج نہ ہونے پر شہری نے عدالت کو خط لکھ دیا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے نوٹس لے لیا

FOLLOW US