Sunday January 19, 2025

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 1 جون سے 31 جولائی تک ہوں گی

لاہور: پنجاب حکومت نے امتحانات کے شیڈول اور گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (پی ایس ای ڈی) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں دو ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق، نیا تعلیمی سال برائے 2022-23 یکم اگست سے شروع ہوگا، جس میں گریڈ 1 سے 8 تک کے سالانہ امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔ اس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے لیے یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

ساڑھے تین ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پرٹیلی نار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد

یہ فیصلہ سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت سندھ کے وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوتھی جماعت سے 8 ویں تک کے سالانہ امتحانات 2 مئی سے شروع ہوں گے۔ حکام نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ امتحانات میں 40 فیصد ملٹی پل چوائس کوئسچنز (ایم سی کیوز) اور 60 فیصد موضوعاتی سوالات ہوں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بالترتیب 15 اور 17مئی کو ہوں گے۔ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے مطابق امتحانات کے انعقاد کے دو ماہ کے اندر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ سندھ کے سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی داخلے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ موسم سرما کی چھٹیاں 22 دسمبر کو شروع ہوں گی اور 31 دسمبر کو ختم ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا، منظور کب ہوگا؟

“عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی” فیصل واوڈا نے تشویشناک دعویٰ کردیا

FOLLOW US