Friday May 3, 2024

ساڑھے تین ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پرٹیلی نار کے بینک اکاﺅنٹس منجمد

اسلام آباد: ساڑھے تین ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیلی کام کمپنی ’ٹیلی نار‘ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کمپنی کو انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹس جاری کیے گئے لیکن کمپنی کی طرف سے ان پر کان نہیں دھرے گئے۔ ٹیکس ادا کرنے کی بجائے کمپنی کی طرف سے عدالت سے رجوع کیا گیا تاہم عدالت کی طرف سے بھی اس کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں، جس کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے لیے اس کے اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیلی نار کی ملک بھر میں موجود فرنچائزز کو بھی ایف بی آر کی طرف سے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا، منظور کب ہوگا؟

“عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی” فیصل واوڈا نے تشویشناک دعویٰ کردیا

پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کے 25 ایم پی ایز ووٹ نہیں دیں گے، ندیم افضل چن

FOLLOW US