Sunday January 19, 2025

عمران خان کو کوئی اور خط نہیں بھیجتا بلکہ ان سے صرف ان کی اہلیہ ناراض ہیں جنہوں نے خط بھیجا ہو گا۔سراج الحق کا وزیراعظم کے خط پر دلچسپ تبصرہ

سوات: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے جلسے میں جو خط ہلا کر دکھایا ہے یہ خط کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی ناراض اہلیہ نے بھیجا ہے۔جنگ اخبار کے مطابق مینگوہ جلسہ سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کو کوئی اور خط نہیں بھیجتا بلکہ ان سے صرف ان کی اہلیہ ناراض ہیں جنہوں نے خط بھیجا ہو گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو کہتا ہوں کہ قوم کو مزید انتشار کا شکار نہ کریں۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ نئے انتخابات کی جانب جائیں۔ اپوزیشن رہنمائوں کو بتا دیا کہ ہم ان کا حصہ نہیں، پی ٹی آئی کو بھی کہا ہے کہ جماعت اسلامی آپ کے ساتھ نہیں۔ آزمائے ہوئے مسترد لوگوں کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہمارا مقابلہ گالم گلوچ بریگیڈ سے ہے۔

“خان صاحب، سرپرائز تو قوم کو دینا تھا، مجھے کیوں دیدیا” عثمان بزدار کے استعفے کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا

جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے سیاست کر رہی ہے، ہم اسلامی فلاحی معاشرہ کی تشکیل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی خرچے پر اتوار کو مایوسی کی شام منائی گئی۔ تکبر اور غرور ہار گئے،وزیراعظم میں سیاسی سوجھ بوجھ ہے تو 31مارچ سے پہلے استعفا دے کر گھر چلے جائیں۔ وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم بھی کہنے والے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔
پی ٹی آئی ناکامیوں اور نامرادیوں کی داستان ہے، حکومتی پارٹی نے ملک کو مزید اندھیروں میں دھکیلا۔ قوم حکمرانوں کے لیے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں دن کو دنگل کھیلنے والے رات کو اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ حکمران اشرافیہ برسہابرس سے قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ظالموں سے جان چھڑائی جائے اور اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھی جائے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ جماعت اسلامی کو خدمت کا موقع دے۔ ہمارا عزم ہے کہ ملک کو کرپشن اور بددیانتی سے پاک کریں گے۔ پاکستان میں قرآن و سنت کا نظام رائج کیا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی زخمی ہو گیا

تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی ، عین موقع پر اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، حکومتی صفوں میں ہلچل

FOLLOW US