Monday January 20, 2025

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل آسٹریلیا کو زور دار جھٹکا، اہم کھلاڑی زخمی ہو گیا

لاہور: آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل مارش انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج دو پہر تین بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیل جائے گا ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹس کے مطابق باقی دو میچز میں بھی ان کی شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے میڈیا منیجر کول ہچکاک نے واضح کیا ہے کہ مچل کا سکین ہوا ہے، اس کی رپورٹس آنا باقی ہیں، انہیں کولہے میں انجری ہوئی ہے تاہم ان کی سیریز میں شرکت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، جیسا کہ کپتان ایرون فنچ نے بھی کہا کہ ان کے پہلے ون ڈے میں شرکت کے امکانات بہت کم ہے۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی ، عین موقع پر اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، حکومتی صفوں میں ہلچل

انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ ڈرلز کے دوران جھک کر گیند اٹھاتے وقت مچل مارش کے کولہے کو جھٹکا لگا ہے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے مطابق مچل مارش قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کے دوران اَن فٹ ہوئے تو ان کی حالت دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوسکیں گے تاہم فوری طور پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے، ہمیں اسکین رپورٹس کا انتظار کرنا ہے۔ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ رپورٹس آنے پر ہی اندازہ ہوگا کہ انجری کی نوعیت کیا ہے، مچل مارش سے پہلے تجربہ کار بیٹر سٹیو سمتھ کو بھی انجری کی وجہ سے وطن لوٹنا پڑا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسے میں 10 لاکھ لوگ جمع کرنے کا دعویٰ لیکن زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ پریڈ گرائونڈ میں اکٹھے ہوسکتے ہیں؟ برطانوی میڈیا نے سب کچھ واضح کردیا

آسٹریلیا کے خلاف میچ سے ایک دن قبل شاہین آفریدی کی زخمی ہونےکی اطلاعات

FOLLOW US