Monday January 20, 2025

ن لیگ نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا

لاہور: مسلم لیگ ن نے علیم خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اشارہ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری پنجاب اسمبلی میں اکثریت ہے، علیم خان ہمارے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی ہونے کی وجہ سے کچھ باتیں مجبوری میں قبول کی جاتی ہیں، ق لیگ اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ لیگی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت کا فیصلہ حتمی ہوگا، امید ہے وہ اپوزیشن کا ساتھ دیں گے۔

یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں ، رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کوسرپرائزاتنا بڑاملا ہے کہ انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آرہی، پہلے پرویزالٰہی کی بات تھی اب علیم خان کی بات کررہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تومٹھائیاں کھا کربیٹھی تھی حکومت نےسرپرائز دے دیا، اتحادی ہمارےساتھ تھے اور ہمارے ساتھ رہیں گے، اتحادیوں کووزارت دینےکاہمیں ہی فائدہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ

“آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو” عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور ق لیگ کے وفد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ میں نےعثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے، میں آپ کو اپنی پارٹی کی طرف سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں، میں آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اعلامیے کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ آپ کے اعتماد پر ان شاء اللہ پورا اتروں گا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی آپ کےساتھ بھرپور تعاون کرےگی، اتحادی کی حیثیت سے مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا،خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا

FOLLOW US