Monday May 6, 2024

“آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو” عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ

اسلام اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کردیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے انہیں مبارک باد بھی دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پرویزالہٰی کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وزیراعظم نے پرویزالہٰی کو بتایا کہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے،اپنی پارٹی کی جانب سےآپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں۔عمران خان نے کہا کہ آپ کومبارک باد دیتاہوں جبکہ پرویزالہٰی نے وزیراعظم عمران خان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کےاعتماد پر انشا اللہ پورا اتروں گا۔پرویز الہی نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ (ق)لیگ بطوراتحادی آپ کےساتھ بھرپورتعاون کرےگی۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا،خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا

خان صاحب بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آرہا ہے؟ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے پر عامر لیاقت حسین کا ردعمل

چوہدری برادران کا بند کمرے میں اجلاس شجاعت کا پرویز کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

FOLLOW US