Monday January 20, 2025

یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں ، رانا ثناء اللہ کا وزیر داخلہ شیخ رشید کو جواب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں ،یہ سازش باس اور’’دھندہ قریشی ‘‘نے مل کرگھڑی ہے شاید ،دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مہنگائی مارچ ابھی گوجرانوالہ پہنچا ہے اور باس اور چپڑاسی کا رنگ اٴْڑ گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی سیاست کو مائنس کرنے کے دعوے کرنے والے آج اعتراف کر رہے ہیں

“آپ کووزیراعلیٰ نامزد کرتاہوں، مبارک ہو” عمران خان کا پرویز الہٰی سے مکالمہ

کہ ساری سیاست نواز شریف چلا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ آپ کی باقی زندگی اب نالہ لئی پر گزرے گی کیونکہ اب مزید نوکری ملنے کی امید نہیں،گیدڑ بھبھکیاں پاس رکھیں، جانے کی تیاری کریں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اڑی اڑی رنگت بتا رہی ہے کہ باس اور چپڑاسی اچھے خاصے گھبرائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی مکائومارچ گوجرانوالہ سے اسلام آباد روانہ ہورہا ہے، باس اور چپڑاسی کوپیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ،مہنگائی مکائومارچ مہنگائی کا ظلم کرنے والی حکومت کے خلاف عوامی لاوہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ جہلم داخل ہونے پر پارٹی کارکنان اور عوام کے ہمراہ مہنگائی مکائو مارچ کا استقبال کریں گے اور مارچ میں شامل ہوں گے ۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا،خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا

انہوںنین کہاکہ دینہ اور سوہاوہ پہنچنے پر عوام اور کارکنان مہنگائی مکائومارچ کا خیرمقدم کریں گے اور مقامی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیں گے ،گوجر خان سے ہوتا ہوا مہنگائی مکاؤ مارچ پہنچے گا جہاں پارٹی راہنما اور کارکنان قائدین اور مارچ کا استقبال کریں گے۔

خان صاحب بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آرہا ہے؟ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے پر عامر لیاقت حسین کا ردعمل

FOLLOW US