Saturday November 23, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرلیا ہے۔

” پچھلے 2 سال میں عمران خان پر شدید دباﺅ تھا اور لالچ بھی دیا گیا لیکن وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وہیں دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہے اور اب وہ تیسرے وزیراعظم ہوں گے جو عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہوگی یا نہیں۔۔قومی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری،پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کا جلسہ بھرپور تھا ، ملک بھر سے لوگ آئے ، قمر زمان کائرہ نے اعتراف کرلیا

FOLLOW US