اسلام آباد : حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں طارق بشیر چیمہ نے تصدیق کی کہ انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ بہت جلد اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا
طارق بشیر چیمہ کے حوالے سے یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پیشکش کے جواب میں مسلم لیگ ق نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیر اعظم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔