Monday January 20, 2025

وزارت اعلیٰ پنجاب: حکومت نے (ق) لیگ کو صاف صاف جواب دے دیا

لاہور: حکومت نے پنجاب کے وزرات اعلیٰ کے مطالبے پر ق لیگ کو صاف صاف جواب دے دیا ہے۔ گذشتہ روز ق لیگ نے ایک بار پھر حکومت کے سامنے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ رکھا تھا دیا، حکومتی وفد کو ق لیگ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ہمیں کلئیر بتائیں ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں؟۔ ق لیگی قیادت کی مذاکراتی ٹیم کا موقف تھا کہ معاملہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلےکلئیر کریں،بعد میں کوئی فائدہ نہیں ، جس پر وفاقی وزرا نے کہا ہم لگے ہوئے ہیں ، آپ کو طے کر ہی بتائیں گے۔

عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہ میری آخری وارننگ ہے، شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دیدی

تاہم اب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ نہیں دے سکتے، وزارت اعلیٰ کے علاوہ کسی بھی اور فارمولے پر تیارہیں۔ حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ق لیگ کو پیغام پہنچادیا ہے کہ ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لےلیں۔ کل ہونے والے مذاکرات میں پنجاب سے متعلق ق لیگ نے واضح مؤقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا، دو وزارتیں مرکز میں طے ہوئیں اور دوسری وزارت سوا تین سال بعد دی گئی۔ مسلم لیگ ق کا موقف تھا کہ حکومت کو جب بھی مشکل پڑی ہم نے ساتھ دیا مگر حکومت نے ہمارے ساتھ اپوزیشن جیسا سلوک کیا، حالانکہ کے ہم حکومت کے اتحادی ہیں پھر بھی اپوزیشن جیسا سلوک کیوں؟ ق لیگ نے سوال کیا کہ مشکل یا بحران کے علاوہ کب حکومت نے اتحادیوں سے رابطہ کیا۔

جمہوری وطن پارٹی وفاقی کابینہ سے مستعفی، پی ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے جذبہ جنون سلامت! تمام راستے اور تمام قافلے عمران خان کے ہیں ؛ فواد چوہدری

FOLLOW US