Monday January 20, 2025

” میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا” شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیغام دیدیا

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ” میرے پاس اندر کی خبر ہے، وہ نہیں ہونے جارہا جو تم سوچے بیٹھے ہو، تمہیں کچھ نہیں ملنے والا، عمران خان اسمبلی میں جیتے یا عوام میں ، وہ چھا گیا ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام ووٹ کو عزت دے رہے ہیں، لاہور سے آنے والی مسلم لیگ (ن) کی ریلی واجبہی سی ہے ، مسم لیگ (ن) کو 28 مارچ کو جلسے کی اجازت دی گئی ہے ، اگر کل یہ تحریک پیش کرتے ہیں تو 3 یا4 اپریل کو اعتماد کا ووٹ ہوگا لیکن میں پھر بتا دیتا ہوں کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ آخری گیند تک کھیلے گا ، عمران خان مجھے کہتا ہے کہ یہ جملہ بار بار دہرایا کروں ۔

پی ٹی آئی جلسے کی دعوت ملی نہ جاؤں گا، نواز شریف کو میں کرپٹ نہیں کہتا،غیب کا علم اللہ تعالی جانتا ہے میں نے ان کے قریب کرپشن نہیں دیکھی، چودھری نثار

شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے لوگوں کا ہفتے کا پروگرام ہے ، اس تمام عرصے میں ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور میں خود موجود ہوں گا ، سارا اسلام آباد ہر طرح سے کھلا رہے گا ، افواہوں پر جانے کی ضرورت نہیں ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ، قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ عمران خان آج شام ساڑھے پانچ بجے جلسے سے تقریر کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ساری سیاسی کمیٹی نے کئی بار کہا کہ وہ اپنا خطاب شام کے بعد کریں مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں کہ وہ دن کے وقت میں تقریر کرنا چاہتے ہیں ۔

تاریخی عوامی سروے آگیا، عمران خان کی حکومت قائم رہنی چاہئے یا نہیں؟ عوام کی اکثریت نے فیصلہ سنا دیا

آج کا جلسہ تحریک انصاف نہیں، پاکستان کی جنگ ہے ، وزیر اعظم کی عوام کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

FOLLOW US