اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل پریڈگراؤنڈمیں جلسہ نہیں،تاریخ رقم ہونےجارہی ہے، 14اگست آزادی کادن ہے،27مارچ حقیقی آزادی کادن بنےگا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ آج انشاءاللہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کاررواں اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے ، کل پیریڈ گراونڈ اسلام آباد میں محض ایک جلسہ نہیں ہونے جا رہا، ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. انہوں نے مزید لکھا کہ 14 اگست آزادی کا دن ہے، پاکستان کی تاریخ میں 27 مارچ حقیقی آزادی کا دن بنے گا. اسد عمر نے نکلو پاکستان کی خاطر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اج انشاءاللہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کاروان اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے. کل پیریڈ گراونڈ اسلام آباد میں محض ایک جلسہ نہیں ہونے جا رہا، ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. 14 اگست آزادی کا دن ہے. پاکستان کی تاریخ میں 27 مارچ حقیقی آزادی کا دن بنے گا. #نکلوپاکستان کی خاطر
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 26, 2022