Monday January 20, 2025

“اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں”

لاہور: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بلاول زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ اپوزیشن نے اربوں روپے لگا کر میڈیا کے ذریعے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرانے کا جو منفی پراپیگنڈہ شروع کیا تھا وہ ان کی اپنی نالائقی کی وجہ سے ایکسپوز ہو گیا،اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حلقہ پی پی 17 میں پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران کیا۔

کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی،ملکی سیاست کا اہم موڑ آگیا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا ہر ورکر اور 80 فیصد عام پاکستانی عمران خان کو اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں۔ عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے اغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی۔ انہوں نے کہا شہباز شریف سمجھ چکے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ان کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا اسی لیے مقصود چپڑاسی والی سرکار ڈیل کے حصول کے لیے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں جیت سے پہلے ہی من پسند وزارتوں کے حصول کی لڑائی پڑ چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی نکلے حقیقی کامیابی پاکستان تحریکِ انصاف کے حصے میں آئے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہمارا نعرہ پہلے دن سے یہی ہے کہ ’’صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو‘‘۔

چوہدری نثار نے سیاست کے ساتھ ساتھ سوشل میڈ یا پر بھی فعال ہونے کا اعلان کردیا

خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں منافقین کو اڑا دیتا ، شہر یار آفریدی کا جذباتی بیان

FOLLOW US