Sunday April 28, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر افتخار احمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر افتخار احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، عمران خان مضبوط حکمران اور محبوب سیاسی رہنما ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ ہمارے ملک پر کرپٹ مافیا حملہ آور ہے، ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے کا وقت ہے، اپنے قائد کی دیانتدارانہ قیادت کا دفاع کروں گا۔

“اپوزیشن کا بس چلے تو یہ امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں”

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بیرسٹر افتخار احمد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیانت اور اصول پسندی دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ باشعور طبقہ وزیر اعظم عمران خان کے پیغام پر لبیک کہہ رہا ہے، 27 مارچ کا جلسہ قومی فساد کی سیاست کے خلاف فیصلہ دے گا۔

کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالتا، عدم اعتماد 100 فیصد کامیاب ہوگی،ملکی سیاست کا اہم موڑ آگیا ہے، عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتیجے سے بچ نہیں سکتے۔آصف زرداری

چوہدری نثار نے سیاست کے ساتھ ساتھ سوشل میڈ یا پر بھی فعال ہونے کا اعلان کردیا

FOLLOW US