Monday January 20, 2025

چوہدری نثار نے سیاست کے ساتھ ساتھ سوشل میڈ یا پر بھی فعال ہونے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں، کچھ میرے مداحوں نے کھول رکھے ہیں، ان کے لاکھوں فالورز ہیں، ان سے کبھی شکایت پیدا نہیں ہوئی البتہ سیاسی مخالفین نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، ان کے ذریعے غلط معلومات پھیلائی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ میں اپنا آفیشل اکاؤنٹ کھول رہا ہوں جس سے ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ہو گی۔ بی بی سی نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے اس طرح کی ہر غلط معلومات کا جواب دینا ممکن نہیں۔ میں نے ان جعلی اکاؤنٹس کا سراغ لگانے کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کیا ہے۔

خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں منافقین کو اڑا دیتا ، شہر یار آفریدی کا جذباتی بیان

ملک کے معاشی حالات کے بارے میں چوہدری نثار علی خان نے کہا ‘ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے۔ اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرضوں کی بروقت ادائیگی ہے۔ اس بارے میں پوری قوم کو سوچ بچار کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی معاشی پالیسی بنانی چاہیے جس پر پوری قوم کا اتفاق رائے ہو، اس پالیسی کی تمام سیاسی جماعتوں کو اونر شپ لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے، حکومت اور اپوزیشن سب بند گلی میں کھڑے ہیں اس وقت ملک و قوم کو بند گلی سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

ہر جلسے میں سوچ کر جاتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا

میں چوری چھپے ملاقات کرنے والا نہیں عمران خان میرا ایچیسن کالج سے دوست ہے ۔چوہدری نثار

FOLLOW US