کراچی: معروف صحافی اور تجزیہ نگار مظہرعباس نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 172کا میجک فیگر کافی حد تک حاصل کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ میرے خیال میں اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں خاصی حد تک معاملات طے ہو چکے ہیں۔آصف علی زرداری نے پلان اے اور پلان بی دونوں بنائے ہوئے ہیں۔آصف علی زرداری اور پرویز الہی کے درمیان معاملات پہلے ہی کافی حد تک طے پا چکے تھے۔
مظہر عباس نے مزید کہا کہ میچ ابھی تک ختم نہیں ہوا کیونکہ عمران خان آخری گیند تک لڑیں اور وہ بھی نتائج کی پرواہ کیے بغیر۔ ان کا کہنا تھا کہ جو معاملات ایم کیو ایم کے پہلے ہوا کرتے تھے ویسے اب نہیں ہیں کیونکہ کہ پہلے جو فیصلے لندن میں ہوا کرتے تھے انہیں قبول کر لیتے تھے ۔ایم کیو ایم کی آج کی نوعیت مختلف ہےکیونکہ آج کی ایم کیو ایم مختلف ہے۔وہ پہلے سے کمزور ہے،ان کے اب چند ایم این ایز ہیں لیکن پھر بھی موجودہ تناظر میں ان کی اہمیت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے۔
مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا کہ زرداری، فضل الرحمان اور شہباز مسیحا لگنے لگیں: خالد انعم